امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت واشنگٹن پاکستان کے تیل کے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان اور امریکا اپنے تیل کے وسیع ذخائر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے öہم آئل کمپنی کا انتخاب کرنے کے عمل میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔
ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکا اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
گزشتہ ہفتے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ امریکہ اور پاکستان ایک تجارتی معاہدے کے بہت قریب ہیں جو چند دنوں میں ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر 25 فیصد محصولات عائد کیے اور نئی دہلی کی جانب سے روسی ہتھیاروں اور توانائی کی خریداری پر غیر معینہ 'جرمانے' کا اعلان کیا۔
انہوں نے برازیل کی برآمدات پر محصولات میں 50 فیصد اضافے کے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے۔