امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ یورپی رہنما پیر یا منگل کو امریکہ کا دورہ کریں گے تاکہ روس اور یوکرین کی جنگ کو حل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
نیو یارک میں یو ایس اوپن سے واپسی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بات کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ کچھ یورپی رہنما پیر یا منگل کو انفرادی طور پر ہمارے ملک آ رہے ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ کس کی طرف اشارہ کر رہے تھے اور وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر مزید تفصیلات کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
جب صحافیوں نے اتوار کی رات روس کے ایک بڑے فضائی حملے کے بارے میں ٹرمپ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کی جنگ کی صورتحال سے خوش نہیں ہیں لیکن انہوں نے ایک بار پھر اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جنگ جلد ہی حل ہو جائے گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کی صورت حال ہم حل کریں گے ۔